سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونیوالا ڈرائیور سپرد خاک
تتلے عالی(نمائندہ پاکستان)سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کو مجو چک میں سپرد خاک کردیا گیاتفصیلات کے مطابق نواح گاؤں مجوچک کے رہائشی حاجی عبدالقیوم جو کہ روز گار کے سلسلہ میں عرصہ دس سال سے سعودی عرب کے شہر الریاض میں مقیم تھا گذشتہ روز اپنا ٹرالہ کھڑا کرکے ٹائر چیک کررہا تھاکہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرالہ کی زد میں آکرموقع پر ہلاک ہو گیا قانونی کاروائی کے پندرہ روز بعدلاش پاکستان میں اُن کے آبائی گاؤں مجوچک پہنچی تو اُسے سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔