ڈرائیورزدھندمیں انڈیکیٹرز اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں،طیب حفیظ چیمہ

ڈرائیورزدھندمیں انڈیکیٹرز اور فوگ لائٹس کا استعمال کریں،طیب حفیظ چیمہ

لا ہور (کرائم رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ شہری دھندلے موسم میں محفوظ ڈرائیونگ کیلئے فوگ لائٹس کا استعمال کریں،تاکہ ٹریفک کو دیکھنے میں دقت نہ ہو،ڈرائیور حضرات دھند میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں اورگاڑی کے چاروں انڈیکیٹرز اور فوگ لائٹس آن رکھیں۔گاڑی کے سائیڈ شیشوں کو مکمل طور پر بند نہ کریں تاکہ فرنٹ سکرین اورسائیڈ ونڈوزپر اوس جمنے نہ پائے ،شہری اپنی حفاظت کیلئے گاڑی کی ونڈسکرین سے ہاتھ اور سر ہر گز باہر مت نکالیں۔دھند میں گاڑی کو روڈ پر پارک نہ کیا جائے،سائیڈ پر گاڑی پارک کریں اورگاڑی کے انڈیکیٹرزآن رکھیں، دھند میں اوور ٹیک کرنے سے اجتناب کریں۔انہوں نے ڈی ایس پیز،سیکٹر انچارجز اور پٹرولنگ آفیسرز کو ہدایت کی کہ وہ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے شہریوں کو ہدایت کریں کہ وہ دھندلے موسم میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے ہوئے گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن رکھیں۔

مزید : علاقائی