صوبائی دارلحکومت ؛ چور ڈاکودندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم
لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد واردارتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سہ پہر تین بجے دو ڈاکو بٹ چوک ٹاؤن شپ کی گلی نمبر 3 متین ایونیو سوسائٹی کی رہائشی بیوہ شاہین زوجہ مرحوم شوکت کے گھر گھس آئے۔ گھر میں موجود بیوہ اور اس کی جواں سالہ بیٹی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر نقدی، زیورات، پرائز بانڈ، بنک اور گھر کے کاغذات وغیرہ لے گئے۔ بعد ازاں ان کے جانے پر علاقہ میں خوف و حراس کی لہر دوڑ گئی۔ اہل علاقہ اور محلہ داروں کی مدد سے ایف آئی آر تھانہ ستوکتلہ میں درج ہوگئی ہے۔ تاہم بے سہارا بیوہ اور اس کی جواں سالہ بیٹی جو پہلے ہی بڑی مشکل سے محنت مزدوری کر کے گزر بسر کرتی ہیں۔ مسلسل محنت سے انہوں نے تنکا تنکا جمع کر کے جہیز کاسامان بنایا تھاجو ظالم ڈاکو ہتھیا لے گئے،دیگر واقعات میں لوئرمال میں ڈرائیور جاوید عباس ، زاہد جمال کے ہمراہ بسواری ڈالہ ہائی ایکس ٹیوٹا نمبری LX-7052 پر مچھلی لوڈ کر کے جب بند روڈ گلشن ریاض کالونی پر پہنچا تو 6ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا جو گن پوائنٹ پر ان سے12لاکھ مالیت کی گاڑی اورمچھلی چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈیفنس سی فیز 8کیو بلاک کے رہائشی غلام مصطفی کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 11لاکھ کی نقدی زیورات اور ستوکتلہ میں شاہینہ کے گھر سے دو ڈاکو ایک لاکھ ،ہنجروال میں طارق کے سپر سٹور سے ایک لاکھ 80ہزار،فیکٹری ایریا میں جاوید کی دکان سے 85ہزاراور شالیمار میں وحید کے دفتر سے 62ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا جبکہ کاہنہ میں ندیم سے ایک لاکھ،نواب ٹاؤن میں جنیدسے 90ہزار،شاہدرہ میں کبیر سے 53ہزاراور مو ٹرسائیکلیں چھین لیں گئیں اور مسلم ٹاؤن میں شہزاد،مانگا منڈی میں اعظم سے 40ہزار،شمالی چھاؤنی میں سہیل سے 36 ہزار کی نقدی چھین لی گئی جبکہ نواں کوٹ میں نعمان، کاہنہ میں رحمن کی گاڑیاں اور اسلام پو رہ میں اختر رسول،بادامی باغ میں یوسف،گجر پو رہ میں عرفان، مزنگ میں فیصل، وحدت کانی میں اشفاق،مسلم ٹاؤن میں طلحہ،ہنجروال میں احمد،مناواں میں طلال، باغبانپو رہ میں شفیق،کوٹ لکھپت میں بلال، نشترکالونی میں امین،غالب مارکیٹ میں عدیل اور شادباغ میں محمد علی کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔