گجرات : ٹریفک حادثہ میں2 طالبعلم جاں بحق ساتھی زخمی

گجرات : ٹریفک حادثہ میں2 طالبعلم جاں بحق ساتھی زخمی

گجرات (بیورورپورٹ)تھانہ کنجاہ کے علاقے میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں دو طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے تیسرا شدید زخمی حالت میں موت وحیات کی جنگ لڑ رہا ہے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ مونیاں ٹھیکریاں سکول میں زیر تعلیم سمرالہ کے رہائشی چوتھی جماعت کا طالبعلم فدا حسین ‘ ساتویں جماعت کا محمد رضوان اور آٹھویں جماعت کا اویس سکول سے چھٹی کے بعد موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہے تھے کہ مونیاں ٹھیکریاں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے بے قابو ہو کر ٹکر مار دی جس سے اویس اور محمد زبیر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ محمد رضوان کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکا علاج معالجہ جاری ہے دونوں طالبعلموں کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی