نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں سگریٹ پینے پر معافی مانگ لی

نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی میں سگریٹ پینے پر معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آن لائن) پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے ایوان سندھ اسمبلی میں سگریٹ پینے پر معافی مانگ لی ۔ اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے سندھ اسمبلی کے ایوان میں سگریٹ نوشی پر معذرت کرلی انہوں نے کہا کہ پندرہ سال سے سگریٹ نوشی نہیں کی تھی اجلاس ختم ہونے پر بے خیالی میں سگریٹ لگا بیٹھا تھا اس موقع پر سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ میں نے تین ماہ سے سگریٹ چھوڑ رکھی ہے ایوان میں سگریٹ نوشی کرنا غیر اخلاقی ہے

مزید :

صفحہ اول -