افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کس نے دی، اپوزیشن نے وضاحت مانگ لی

افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کس نے دی، اپوزیشن نے وضاحت مانگ لی

اسلام آباد(اے این این) سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی کس نے دی، کیوں دی، اپوزیشن نے حکومت سے وضاحت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر)افتخار محمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی کی گونج سینٹ میں بھی سنائی دینے لگی، سابق چیف جسٹس کو بلٹ پروف گاڑی کس چکر میں دی گئی، پیپلز پارٹی کے سوال پر وزیر مملکت شیخ آفتاب کی وضاحتیں اپوزیشن کی تسلی نہ کروا سکیں۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ افتخار چوہدری اب سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، بتایا جائے بلٹ پروف گاڑی کس حیثیت میں دی گئی۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب نے ایوان میں وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس کو گاڑی عدالتی حکم پر دی گئی۔ گاڑی کا فیول اور دیگر اخراجات لا ڈویژن برداشت کر رہا ہے۔ حکومت نے فیصلے کے خلاف اپیل بھی کر رکھی ہے۔

مزید : صفحہ اول