اورنج منصوبے کا چائنہ پاک اکنامک کوریڈورسے کوئی تعلق نہیں،ترجمان پنجاب حکومت

اورنج منصوبے کا چائنہ پاک اکنامک کوریڈورسے کوئی تعلق نہیں،ترجمان پنجاب ...

لاہور(اپنے نمائندے سے)حکومتِ پنجاب کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا چائنہ پاک اکنامک کوریڈور (سی پیکCPEC)سے کوئی تعلق نہیں ۔ گزشتہ روز ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمے کے دوران سرکاری وکیل خواجہ حارث سے منسوب کئے جانے والے ریمارکس کافاضل وکیل سے کوئی تعلق نہیں ۔ ترجمان نے کہا ہے کہ عدالت میں سرکاری وکیل نے یہ کہا تھا کہ جس طرح سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان انٹر گورنمنٹل فریم ورک کے تحت مکمل کیا جا رہا ہے اسی طرح لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پردونوں ملکوں کے درمیان الگ معاہدہ کیا گیا ہے ۔ ان ریمارکس کا کسی طرح بھی یہ مطلب نہیں کہ اورنج ٹرین منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے ،ترجمان نے واضح کیا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک ذاتی کوششوں کے نتیجے میں چین ساتھ اورنج لائن منصوبے کے لئے قرض کی فراہمی کا معاہد ہ طے پایا ہے ۔ چین کی حکومت ایگزم بینک آف چائنہ کے ذریعے اس منصوبے کے لئے آسان شرائط پر قرض مہیا کر رہی ہے جو حکومت پنجاب اپنے وسائل سے ادا کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر