ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،رفیق رجوانہ

ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے،رفیق رجوانہ

لاہور( نمائندہ خصوصی)گو رنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وطن سے بے لوث محبت ملک کی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ دشمن جان لے کہ کوئی ہمارا عزم متزلزل نہیں کر سکتا ، انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی یکجہتی کے جذبے کو بروئے کار لا کر ہر صورت جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈمی میں کورس مکمل کرنے والے اعلیٰ سول افسران سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرہ ارض پر ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے اور اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے اس وطن عزیز کا کوئی بال بھی بیکانہیں کر سکتا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے چار سدہ یونیورسٹی میں شہید ہونے والے طالب علموں اور سیکیورٹی اہل کاروں کے بر وقت کاروائی جرات مندانہ اقدام کو خراج تحسین عقیدت پیش کیا اور شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں ، ملک محمد رفیق رجوانہ نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی محسن لطیف کی رہائش گاہ پرگئے اور ان سے اُن کے والد میاں عبدالطیف کی وفات پر اظہار تعزیت کیا گورنر نے اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

مزید : صفحہ آخر