خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں کل یعنی 23جنوری کو ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات سانحہ چارسدہ کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردئے ہیں۔ جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ پولنگ ڈے کی نئی تاریخ کا اعلان خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے موصول ہونیوالے رپورٹ کی روشنی میں کیا جائیگا۔ 23اضلاع میں ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مجموعی طور پر 828امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق 139ویلیج \نیبرہوڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 443امیدوار،خواتین کی نشستوں پر 200،مزدوراور کسان کی نشستوں پر 56امیدوار، نوجوانوں کی نشستوں پر 47 اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر 4امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ اسی طرح ضلع کونسلوں کے 7وارڈز کے جنرل نشستوں پر 35امیدوار جبکہ تحصیل کونسلوں کے 8 وارڈز کی جنرل نشستوں پر 43امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ واضح رہے۔ کہ اس ضمنی انتخابات میں 574امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ جن میں ویلیج /نیبرھوڈ کونسلوں کی جنرل نشستوں پر 61امیدوار،خواتین کی 467،مزدور اور کسان کے 4، نوجونوں کے 8جبکہ اقلیتی نشستوں کے 33امیدوار شامل ہیں