آئی جی سندھ نے منشیات کے اڈوں کا مبینہ پولیس سرپرستی میں چلنے کا نوٹس لے لیا

آئی جی سندھ نے منشیات کے اڈوں کا مبینہ پولیس سرپرستی میں چلنے کا نوٹس لے لیا

 کراچی(کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ نے اخبارات میں جوئے ، منشیات کے اڈوں اور شہر میں گٹکے ماوے کی فروخت اور پولیس کی مبینہ سرپرستی کے حوالے سے شائع ہونیوالی خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے زونل ڈی آئی جیز سے تمام تر پولیس کاروائیوں پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نے جوئے منشیات کے اڈوں ، گٹکے اور ماوے فروخت کرنیوالے عناصر کے خلاف ابتک درج مقدمات اور گرفتار ملزمان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کیئے ہیں کہ علاقوں میں پولیس ویجیلنس کو فعال کیا جائے تاکہ محکمہ پولیس میں مبینہ کالی بھیڑوں کے خلاف انضباطی کاروائیوں کو مذید غیر معمولی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ خبر کے مندرجات پر زون کے لحاظ سے غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کرتے ہوئے تمام تر ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔انہوں نے مذید ہدایات جاری کیں کہ جوئے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مذید تیزی لائی جائے اور ایسے فعل میں ملوث عناصر اور انکے سرپرستوں کے ساتھ کوئی کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو خبردار کیا کہ متعلقہ علاقوں میں جوئے منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے اڈوں کے چلنے یا گٹکا ، ماوا وغیرہ کی فروخت کے حوالے سے موصول ہونیوالی رپورٹس پر نا صرف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی بلکہ آئندہ کسی بھی اہم ذمہ داری کے لیئے بلیک لسٹ بھی کردیا جائیگا

مزید : کراچی صفحہ اول