جناح اسپتال،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرینگ ڈاکٹرزنے کام بند کردیا

جناح اسپتال،تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرینگ ڈاکٹرزنے کام بند کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جناح ہسپتال کراچی کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الاؤنسزکی عدم ادائیگی پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کرا دیا جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ جمعہ کوجناح ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے تنخواہوں اور الاؤنسز کی ادائیگی کے معاملے پر حکومتی یقین دہانی پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کرتے ہوئے او پی ڈی بند کرا دی جس کے باعث دور دراز سے آنیوالے مریض اور ان کے لواحقین پریشانی کا سامناکرناپڑا تاہم ہسپتال کا ایمرجنسی کا شعبہ کھلارہا ۔ ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے ادائیگی پر عملدرآمد کرائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول