دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں اور قوم فوج کیساتھ ہے

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تمام سیاسی جماعتیں اور قوم فوج کیساتھ ہے

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختو نخواہ کے وزیر مال علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ خیبر پختو نخواہ کے عوام عرصہ سے دہشت گردی کا شکار ہیں ،ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اورپوری قوم پاک فوج کے ساتھ متحد ہیں ،سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،اور شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،پاکستان تحریک انصاف ایک نظریہ کا نام ہے اور یوتھ پا کستان تحریک انصا ف کا جنون و سرمایہ ہے ،یو تھ نے عمران خان کے نظریہ اور مشن کو گھر گھرپہنچانا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی اصل طاقت یوتھ ہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار انھو ں نے گزشتہ روز مانسہرہ میں یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی وجیہہ الزمان خان ،ایم پی اے محترمہ نرگس بی بی ،صوبائی صدر یوتھ ونگ سجاد فیاض ،چیف آرگنازئربابر سلیم خان سواتی ،ضلعی صدر منصور الحسن نیازی ، ڈویژنل صدر ناصر خان لغمانی ،سابق ایم پی اے ،شہزادہ گستاسپ خان،زرگل خان اور دیگر نے بھی اس مو قع پر خطاب کیا ۔ علی امین گنڈا پورنے یوتھ ورکر کنونشن کے انعقادپر منتظمین کو مبارباکباد دی اورنواجوانو ں پرزور دیا کہ قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کوصوبہ خیبر پختونخواہ بلکہ پورے ملک میں پھیلانا ہے ،جو وعدہ انھو ں نے عوام سے کیا ہے نظا م میں بہتری اور اصل تبدیلی لانے کے لیے خیبر پختو نخوا کی صوبائی حکومت نے اس کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے بہت سی قانون سازی کی ہے ۔عام شہری کو اُس کے حقوق دلانے تھانہ کچری سے رشوت کا نظام ختم کیا ،تعلیمی اداروں اور صحت کے محکموں میں اصلاحات لائی گئیں جن کی بدولت ڈھائی سالہ دور حکومت میں خیبر پختونخوا میں عوام ایک واضع تبدیلی محسوس کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ یہی تبدیلی آپ یوتھ کی مدد سے پورے پاکستان میں لاسکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اور یوتھ کے لیے بہت بڑا امتحان ہے اگر آپ نے لگن سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے کام کیا اور اس کے سپاہی بنے تو وہ وقت دور نہیں جب عمران خان پاکستان کے وزیرعظم منتخب ہو کر اس ملک میں عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔تب جاکر اس ملک میں حقیقی تبدیلی نظر آئے گی ۔انھو ں نے کہا کے ہمیں اپنا حق حاصل کرنا عمران خان نے سکھایا ہے اور اس وقت ایک ہی پارٹی پاکستان تحریک انصاف باقی رہ گئیں ہے جس پر عوام کو اعتماد ہے۔ انھو ں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں جتنے ترقیاتی کام یوتھ کے ذریعہ کروائے گئے اتنے دورے منتخب نمائندوں نے نہیں کروائے ہوں گے انھو ں نے یوتھ کو یقین دلایا کہ آئندہ کوئی نانصافی یا زیادتی نہیں ہوگی بلکہ یوتھ کے مسائل عمران خان کے گوش گزارکئے جائیں گے ۔قبل ازین صو با ئی وزیر علی امین گنڈا پورنے سا نحہ با چا خا ن یو نیو رسٹی چا ر سدہ کے شہداء کے لئے فا تحہ خوا نی بھی کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول