خیبر ایجنسی ،158 غیر قانونی طور پر مقیم افغان حکام کے حوالے

خیبر ایجنسی ،158 غیر قانونی طور پر مقیم افغان حکام کے حوالے

خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) پولیٹیکل انتظامیہ نے 158 افغان باشندوں کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حولے کر دیا ، مذکورہ افراد صوبے کے مختلف علاقوں میں گرفتار کر لئے گئے تھے اور غیر قانونی طور پر صوبے میں مقیم تھے۔ صوبائی حکومت نے مختلف علاقوں سے گرفتار غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کر دیا پولیٹیکل انتظامیہ نے جمعہ کے روزان گرفتار افغان باشندوں کو لیوی فورس کے اہلکاروں کی سخت سیکیورٹی میں خیبر ہاؤس پشاور سے بسوں کے ذریعے طورخم پہنچا دیا اور ذرائع کے مطابق ان افغان باشندوں کو طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا گزشتہ ایک ماہ کے دوران سینکڑوں غیر قانونی طور پر صوبہ خیبر پختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کرنے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے جن کو انتظامیہ نے طورخم بارڈر پر افغان حکام کے حوالے کر دیا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی خراب صورتحال کے بعد مذید غیر قانونی طور پر مقیم افغانوں کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول