تخت بھائی ،چارسدہ سانحہ کیخلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

تخت بھائی ،چارسدہ سانحہ کیخلاف وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ

تخت بھائی( نمائیندہ پاکستان) بار ایسوسی ایشن تخت بھائی نے بھی صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح اج عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور با روم میں ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت قمر الزمان ایڈوکیٹ منعقد ہوا جس میں وکلاء برادی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر باروم کی جنرل سیکرٹری عثمان غنی ایڈوکیٹ ،میاں عبد اللہ شاہ ،فرمان علی ایڈوکیٹ اور ایڈیشنل سیشن جج شعیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ اور معصوم طلباء پر دھشت گردوں کا حملہ پوری انسانیت پر حملہ ہے اور اسکی جتنی بھی مذمت کی جاے کم ہیں کیونکہ ان معصوم طلباء کی کوئی گناہ نہیں ہے انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ حکومت اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کریں اور اپنے عوام کو تحفظ فراہم کریں بصورت دیگر حکمرانوں کو حق حاصل نہیں کہ وہ عوم پر حکمرانی کریں انہوں نے مطالبہ کیا کہ و فاقی حکومت شہداء کے لواحقین کو دیت ادا کریں کیونکہ ایسے حالات کے ذمہ دار حکمران ہوتے ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول