دہشتگردی نے پورے پختون خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، سکندر حیات شیر پاؤ

دہشتگردی نے پورے پختون خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، سکندر حیات شیر پاؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر برائے آبپاشی وسماجی بہبود سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہاہے کہ دہشت گردی نے پورے پختون خطے کو اپنے لپیٹ میں لیاہے اوراب پختونوں کو علم ودانش سے دور رکھنے کے لئے ان کے تعلیمی درسگاہوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔مگر پختون دھرتی اورپاکستان کے دشمن اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ باچاخان یونیورسٹی کے شہید پروفیسر اورطلباء کی عظیم قربانی سے علم کاشمع مزید روشن ہوگااور ان کی یہ لازوال قربانی کبھی رائیگا نہیں جائے گی۔ ان خیالات کااظہار جمعہ کے روز انہوں نے باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کے شہید پروفیسر سید حامد حسین اور شہید طلباء کے سوگواران سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر صوابی میں باچاخان یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے شہید پروفیسر سیدحامد حسین کی رہائش گاہ گئے جہاں پرانہوں نے شہید کے سوگورار خاندان سے تعزیت کی اور ان سے دلی ہمدردی کااظہار کیا۔ علاوہ ازیں سینئر وزیر نے ضلع چارسدہ کے علاقوں ہرچند ،شکور اورکریموکا دورہ بھی کیاجہاں پرانہوں نے باچاخان یونیورسٹی سانحہ کے شہید طلباء کے ورثاء سے تعزیت کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندانوں کوناقابل تلافی صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔سینئر صوبائی وزیر کے ساتھ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمرزئی ،تحصیل ناظم تنگی یحیٰ جان، ضلعی وتحصیل کونسلرز اورقومی وطن پارٹی کے دیگر عہدیدران بھی موجود تھے۔