ہم سب مل کر دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے، الیاس گھمن

ہم سب مل کر دہشتگردوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں گے، الیاس گھمن

لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت کے امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے مدینہ منورہ سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چارسدہ یونی ورسٹی پر حملہ کرنے والے صرف تعلیم ہی کے نہیں بلکہ انسانیت کے دشمن ہیں ۔ عصری و مذہبی تعلیمی اداروں کے خلاف دہشت گردی کے مسلسل واقعات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دشمن بلا امتیاز سب کو ختم کرنا چاہتا ہے اور ملک پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم سب مل کر پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملائیں اور اسلام و پاکستان اور اپنی آنے والی نسل کے بقاء کے لیے کارگر تدابیر اختیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سانحہ کا شکار ہونے والے تمام شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر