اینٹی کار لفٹنگ سیل ٹرانسپورٹ کنٹریکٹر کی کار برآمد کرنے میں ناکام

اینٹی کار لفٹنگ سیل ٹرانسپورٹ کنٹریکٹر کی کار برآمد کرنے میں ناکام

کراچی (کرائم رپورٹر) اینٹی کار لفٹنگ سیل (اے سی ایل سی) 4 سال گزرنے کے باوجود بھی ٹرانسپورٹ کنٹریکٹر کی کار برآمد نہ کرسکی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری گندم کے گوداموں کا کنٹریکٹر مشتاق نیازی اپنے باپ جہانگیر نیازی کے ساتھ گوداموں سے نکلے ہی تھے کہ مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر اسلحے کے زور پر گاڑی اور نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملیر تھانے میں مشتاق نیازی کی مدعیت میں دفعہ 382/34 کے تحت ایف آئی آر نمبر 354/11 درج کرلی گئی اور کیس انچارج اے سی ایل سی ضلع ملیر کو بھیج دیا گیا تاہم تاحال چار سال گزرنے کے باوجود بھی اے ای سی ایل پولیس ٹرانسپورٹ کنٹریکٹر کی گاڑی برآمد نہ کرسکی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر