عوامی ورکرز پارٹی کا سانحہ چارسدہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

عوامی ورکرز پارٹی کا سانحہ چارسدہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی ورکرز پارٹی سندھ نے باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کے خلاف جمعہ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت یوسف متی خان نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماء عثما ن بلوچ ،اختر حسین ایڈوکیٹ و دیگر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نئی نسل اور تعلیمی اداروں پر حملے کرکے ملک کو مفلوج بنانا چاہتے ہیں ،دہشتگردوں سے مذاکرات کرنا تباہی کے طرف دھکیلنے کے مترادف ہے ، حکومت تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو موثر بنائے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملک میں دہشت گرد وں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے اور سانحہ چارسدہ میں دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے والوں کو عبرت ناک سزا دی جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر