گڈو تھرمل پاور ، حیدر آباد جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے

گڈو تھرمل پاور ، حیدر آباد جانے والی مین سپلائی لائن کے تار ٹوٹ گئے

حیدر آباد(بیور و رپورٹ)گڈو تھرمل پاور اسٹیشن سے نکلنے والی 132KVکے 5 سے زائد کھمبے ٹیڑھے ہوگئے ، تاریں ٹوٹ کر دریا میں گرگئیں ، پانچ اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ گڈو تھرمل پاور سٹیشن سے سکھر ، حیدر آباد گرڈ سٹیشن کے لئے نکلنے والی 132KV کی مین لائین کی تاریں ٹوٹ کر دریا میں گرگئیں اور 4 سے زائد ٹاور ٹیڑھے ہوگئے ، تاروں کے ٹوٹنے کے باعث سکھر ، حیدر آباد ، خیرپور ، گھوٹکی ، سمیت 5 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ، تاریں گرنے سے علاقے میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی ، رابطہ کرنے پر ریزیڈنٹ انجینئر نے موقف دینے سے انکار کردیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر