حکمران پار لیمنٹ کوریمو ٹ کنٹر ول سے چلانا چاہتے ہیں ،چوہدری سرور

حکمران پار لیمنٹ کوریمو ٹ کنٹر ول سے چلانا چاہتے ہیں ،چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا رویہ جمہو ری کی بجائے ’’سکھا شاہی‘‘پر مبنی ہے ‘ حکمران پار لیمنٹ کو آئین وقانو ن نہیں ’’ریمو ٹ کنٹر ول ‘‘سے چلانا چاہتے ہیں ‘ملک میں کالے دھن کو سفید کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم لاگوکر نیوالی (ن) لیگ پارلیمنٹ کی بساط لپیٹنے کی کوشش کر رہی ہے ‘تحر یک انصاف پارلیمنٹ میں حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے ‘آئے روز بجلی کا ’’بر یک ڈاؤن ‘‘حکمرانوں کی پا لیسوں کی ناکامیوں پر تصد یق مہر ہے ‘(ن) لیگ کی ناکامیوں اور نااہلیوں کی وجہ سے پورا ملک ’’اندھیروں ‘‘میں ڈوب رہا ہے ۔ وہ اپنے دفتر میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کے ہمراہ ملاقات کر نیوالے سابق ایم اپی اے مہر محمدسلیم ‘چوہدری احمد سلیم اور رانا آصف توصیف کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے دفد سے گفتگو کررہے تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا رویہ جمہو ری کی بجائے ’’سکھا شاہی‘‘پر مبنی ہے جسکی وجہ سے ملک میں کسی اور سے (ن) لیگ سے خطر ہ ہے اور حکمران پار لیمنٹ کو بھی جمہو ری انداز میں چلانے اور اپوزیشن کی بات کو سننے کی بجائے اپنی من مر ضی کرتی ہے اور ایمنسٹی سکیم لاگوکر نا بھی حکمرانوں کا ایک آمر انہ رویہ ہے ۔

چوہدری سرور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر