نظام شمسی کا نوواں سیارہ ،20ہزار سال میں ایک چکر کاٹتا ہے

نظام شمسی کا نوواں سیارہ ،20ہزار سال میں ایک چکر کاٹتا ہے
 نظام شمسی کا نوواں سیارہ ،20ہزار سال میں ایک چکر کاٹتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین فلکیات نے نظام شمسی میں نوویں سیارے کی ممکنہ موجودگی کا پتا لگا لیاہے۔ نیا سیارہ زمین سے حجم میں دس گنا بڑا ہے جسے ’’ پلینٹ 9‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ کیلیفورنیا انسٹی ٹیوف آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق نظام شمسی میں نواں سیارے کی موجود گی کے ٹھوس شواہد موجود ہیں جو نیپچون سے دور مدار سردی اور گہرے اندھیرے میں گردش کر رہا ہے۔یہ سیارہ سورج سے 90.20بلین کلو میٹر دور واقع ہے۔اندازے کے مطابق یہ سیارہ سورج کے مدار میں ایک چکر کاٹنے کے لئے 10ہزار سے 20ہزار سال کا عرصہ لیتا ہے۔