متاثرین وزیر ستان کے 300 خاندانوں ونٹر پیکج کی تقسیم
بنوں(نمائندہ پاکستان)متاثرین شمالی وزیرستان ضرب عضب کے300خاندانوں میں الخدمت فاؤنڈیشن اسلامک مشن سرونگ ہیومینٹی UKکی جانب سے ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا یہ پیکیج الخدمت فاؤنڈشین فاٹا شمالی وزیرستان کے صدر ملک رحمان اللہ خان،منیجر کمیونٹی سروسز حماد اختر،پروگرام منیجر فاٹا نثار،جماعت اسلامی کے رکن قدیر خان کی زیر نگرانی تقسیم کیا گیا پیکیج کی تقسیم کے سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع بنوں کے مرکزی دفتر میں حصوصی تقریب منعقد ہوئی جسمیں کثیر تعداد میں متاثرین شمالی وزیرستان نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجر کمیونٹی سروسز حماد اختر،الکدمت فاؤنڈیشن شمالی وزیرستان کے صدر ملک رحمان اللہ اور پروگرام منیجر نثار خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے متاثرین شمالی وزیرستان کی امداد کا سلسلہ اسی روز سے جاری ہے جب سے شمالی وزیرستان میں اپریشن کا آغاز ہوا ہے اور انشاء اللہ متاثرین کی مکمل واپسی تک جاری رہیگا بلکہ وزیرستان میں بھی آئی ڈی پیز کی امداد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ایک سال کے دوران اسلامک مشن ہیومنٹی کی جانب سے 30ہزار خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کیا گیا اور فی پیکج 2500روپے ہے ایک سال میں 1500قربانی کے جانور ذبح کئے گئے 1150وہیل چیئر تقسیم کئے گئے اور فی ویل چیئر کی قیمت 8000روپے بنتی ہے رمضان فوڈ پیکج کے تحت 10ہزار سے زائد فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے فاٹا میں 9مساجد تعمیر کئے گئے جبکہ کل50سے زائد مساجد تعمیر کئے گئے سینکڑوں مساجد کی مرمت کی گئی اور ان کیلئے سامان فراہم کیا گیا عید گفٹس کے تحت ایک ہزار تحفے تقسیم کئے گئے کرمس،دیولی اور ہولی پر بھی اقلیتی برادری میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ پشاور میں کرسمس کے موقع پر200گفٹس تقسیم کئے گئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز نے ملک وقوم کی حاطر اپنے گھر بار چھوڑے ہیں اور عظیم قربانی دی ہے لہذا انکی امداد ہم سب کا فرض ہے اور آئی ڈی پیز کی مکمل بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔