پی ٹی آئی ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ہے‘ مخالفین شریف خاندان پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کر سکے‘زعیم قادری

پی ٹی آئی ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ہے‘ مخالفین شریف خاندان پر کرپشن کا ...

لاہور(این این آئی ) پنجاب اسمبلی کے رکن سیدزعیم حسین قادری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ترجمان کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ سیاسی مخالفین بھی شریف خاندان پر کرپشن کاالزام ثابت نہیں کر سکے۔ سیدزعیم حسین قادری نے پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں پر جانبداری کا بلاثبوت الزام شرمناک فعل ہے۔ کوئی ذی شعور انسان قومی اداروں کی تحقیر کے بارے میں سوچ نہیں سکتا۔ پی ٹی آئی کے رہنما الزام تراشی اور غلط بیانی کی سیاست ترک کر دیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر