حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے، محمودالرشید

حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے، محمودالرشید

لاہور( نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشیدنے کہا کہ جتنا پیسہ اورنج ٹرین پر خرچ کیا جا رہا ہے اس سے صوبے میں2500سکول اور500ہسپتال قائم کئے جا سکتے ہیں ، لیکن نہ جا نے پنجاب کے عوام سے کس بات کا انتقام لیا جا رہا ہے حکومت نے عوام کو ریلیف نہ دینے کا عزم کر رکھا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ200ارب روپے ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو عوام خوشحال ہوتی اورصوبہ ترقی کرتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کی آڑ میں لوگوں کا معاشی قتل اور انکو بے گھر کیا جا رہا ہے، سرکاری وسائل عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی بجائے سڑکوں، پلوں اور غیر ضروری منصوبوں پر خرچ کئے جا رہے ہیں، نوجوانوں کو روزگار کی بجائے قرضے دیکر ٹرخایا جا رہا ہے، صوبے میں گڈ گورننس کے تصور کو زبح کر دیا گیا۔

محمودالرشید

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر