چار سدہ واقعہ میں بھارتی پشت پناہی کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا،حافظ ادریس

چار سدہ واقعہ میں بھارتی پشت پناہی کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا،حافظ ادریس

لاہور( نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی میں ہمارے پھولوں کو مسل دیا گیا ہے ،چار سدہ واقعہ میں بھارت کی پشت پناہی سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا۔نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد ادریس نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی سفارتخانہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کا پروموٹر بنا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں معصوم مسلمانوں کا قتل عام ہورہا ہے مگر عالمی استعمار ی قوتیں اس قتل عام کا الزام بھی مسلمانوں پر تھوپ کر اسلام کو بدنام کررہی ہیں ۔حافظ محمد ادریس نے کہا کہ امت آج جس پستی کا شکار ہے اس سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اخلاص کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع کیا جائے اورشریعت کے نفاذ میں کسی عالمی دباؤکو قبول نہ کیا جائے ۔

حافظ ادریس

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر