پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے،عبدالعلیم

پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے،عبدالعلیم

لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن اور پارٹی ممبر شپ کیلئے اہم رہنماؤں کے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس میں پارٹی کارکنوں کو نئے طریقہ کار کے مطابق زیادہ سے زیادہ ممبر بنانے اور پارٹی کی ممبر شپ میں اضافے کیلئے ضروری ہدایات دی جا رہی ہیں اس ضمن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں پارٹی انتخابات کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہونے والوں اور تحریک انصاف کو کمزور کرنے کی خواہش ناکام ہوگی ،پارٹی کی مضبوطی ہر کارکن کی ترجیح ہے اور انشا ء اللہ ملک گیر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پی ٹی آئی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک و قوم کو نیا سیاسی شعور اور ایسا غیر روائتی کلچر دیا ہے جس سے موروثی اور خاندانی سیاست کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے اور وہ منفی پراپیگنڈہ کے ذریعے پی ٹی آئی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف سے وابستہ ہے اور انشا ء اللہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی ہی کامیاب ہو گی۔

عبدالعلیم

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر