چترال،مالاکنڈ سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

چترال،مالاکنڈ سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
چترال،مالاکنڈ سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  

چترال (مانیٹرنگ ڈیسک)چترال ،مالاکنڈ ،سوات  و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5  ریکارڈ کی گئی ہے اورزلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان تھاجبکہ  اس کی گہرائی 72 کلومیٹرتھی۔ زلزلے سے چترال ، مالاکنڈ، سوات و مضافات میں زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مزید : ماحولیات