لاہور میں سوائن فلو کے مزید تین نئے کیسز سامنے آ گئے

لاہور میں سوائن فلو کے مزید تین نئے کیسز سامنے آ گئے
لاہور میں سوائن فلو کے مزید تین نئے کیسز سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (صباح نیوز)لاہور میں سوائن فلو کے مزید تین نئے کیسز سامنے آ گئے، تینوں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 56 تک جا پہنچی ہے ۔ لاہور میں سوائن فلو کا حملہ بدستور جاری ۔ تین نئے کیسز سامنے آ گئے جبکہ تینوں مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے میں سوائن فلو سے ہلاک ہونے والوں کے تعداد 18 ہے جبکہ صوبے میں کل مریضوں کی تعداد 56 تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حکومت نے فلو سے نمٹنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر لیئے ہیں اور ادویات بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

مزید :

لاہور -