وی سی پنجاب یونیورسٹی کو عہدے پرتوسیع دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وی سی پنجاب یونیورسٹی کو عہدے پرتوسیع دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں ...
وی سی پنجاب یونیورسٹی کو عہدے پرتوسیع دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹرمجاہد کامران کو عہدے پرتوسیع دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ نے ڈاکٹر مجاہد کامران کی توسیع کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست گزارنے موقف اپنایا ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران اپنے عہدے کی میعاد مکمل کرچکے ہیں اس لیے ان کے عہدے میں توسیع نہیں کی جاسکتی اور انہیں قائم مقام وائس چانسلر بھی نہیں لگایا جاسکتا۔
درخواست میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر لگایا جا سکتاہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ڈاکٹر مجاہد کامران کی وائس چانسلر کے عہدے پر توسیع کو کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ ایک یونیورسٹی کا وائس چانسلر 4 سال کیلئے مقرر کیا جاتا ہے جبکہ ڈاکٹر مجاہد کامران ایک دفعہ عہدے میں توسیع حاصل کرنے کے بعدمجموعی طور پر 8 سال تک پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں ۔ گزشتہ دنوں ان کی مدت ملازمت ختم ہوگئی تھی تاہم حکومت نے انہیں قائم مقام وائس چانسلر کے طور پراپنے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔

مزید :

لاہور -