غلام مرتضی جتوئی کے گھر پر چھاپہ ، بیٹے اور 2محافظ زیر حراست،نامعلوم مقام منتقل

غلام مرتضی جتوئی کے گھر پر چھاپہ ، بیٹے اور 2محافظ زیر حراست،نامعلوم مقام ...
غلام مرتضی جتوئی کے گھر پر چھاپہ ، بیٹے اور 2محافظ زیر حراست،نامعلوم مقام منتقل

  

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھر چھاپہ مار کر انکے بیٹے اور 2 محافظوں کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ۔7میں واقع وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار غلام مرتضی جتوئی کے گھرقانون نافذ کرنیوالے ادار ے کے اہلکاروں نے چھاپہ مار ااور غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے بلال مرتضی جتوئی اور 2 پولیس کے گن مین کو حراست میں لے لیا۔چھاپہ کے وقت وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی گھر پر موجود نہیں تھے، غلام مرتضی جتوئی کے بیٹے سمیت حراست میں لیے گئے افراد کو نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے ،علاقہ پولیس نے واقعے سے لاعلمی ظاہر کی ۔

مزید : کراچی