ٹیم اچھا کھیلی نہ کوئی پلان نظر آیا‘ باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد بھی مایوس

ٹیم اچھا کھیلی نہ کوئی پلان نظر آیا‘ باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد بھی مایوس
ٹیم اچھا کھیلی نہ کوئی پلان نظر آیا‘ باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد بھی مایوس

  


لاہور(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ سے تیسرے ٹی 20 میچ میں چاروں شانے چت ہو جانے کا اعتراف باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد نے بھی کر لیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کہیں کوئی پلان نظر نہیں آیا۔فیصلہ کن ٹی 20 میچ ہارنے کے بعد باﺅلنگ کوچ مشتاق احمد بھی مایوسی کی تصویر بن گئے۔باﺅلنگ کوچ نے کہا کہ ٹیم اچھا نہیں کھیلی، میچ میں کہیں کوئی پلان بھی نظر آیا۔ایشیاءکپ سمیت ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹس آرہے ہیں، غلطیوں سے سیکھنا ہو گا۔کیویز کے خلاف کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی بری تھی تو کوئی پلاننگ نظر آئی نہ ہی کسی نے نفسیاتی طور پر ہمت دکھائی۔ ون ڈے سیریز کیلئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

مزید : کھیل