ایرانی کرنسی کی بھرمار: روپے کی قدر کم ہونا شروع ہوگئی

ایرانی کرنسی کی بھرمار: روپے کی قدر کم ہونا شروع ہوگئی
ایرانی کرنسی کی بھرمار: روپے کی قدر کم ہونا شروع ہوگئی

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایرانی کرنسی کی بھرمار کے نتیجہ میں روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت بڑھ کر 108 روپے کے قریب ہوگئی۔ ایران کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے یہ بات ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ا یشن کے صدر شیخ علاﺅالدین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ سے کچرا (کممالیت والے نوٹ) ڈالر اور دیگر ممالک کی کرنسی ایران بھجواکر وہاں سے ایرانی کرنسی منگوائی جارہی ہے جس میں غیر رجسٹرڈ کرنسی ڈیلر سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کا مشورہ دے رہے ہیں اس کے نتیجہ میں ایرانی کرنسی کا ریٹ جو 8 روز قبل 26 ہزار روپے کے عوض ایک کروڑ ایرانی ریال تھا، گزشتہ روز بڑھ کر 45 ہزار روپے ہوگیا۔ شیخ علاﺅالدین نے کہا کہ ایرانی کرنسی میں سٹہ بازی شروع ہوگئی ہے جو سرمایہ کاروں کے لئے کسی وقت بھی نقصان کا باعث بن سکتا ہے جبکہ اس سے ڈالر کے مقابلہ میں ملکی کرنسی کی قدر بھی کم ہورہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بینک جلد ہی اس معاملہ پر ایکشن لے گا اور سٹیٹ بینک حکام کو تمام حقائق سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید : بزنس