پاکستان کا سات سال بعد ترکی تک مال بردار ٹرین چلانے کا فیصلہ
ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان نے سات سال کے بعد ترکی تک مال بردار گاڑی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان، ایران اور ترکی پر مشتمل اقتصادی تعاون کی تنظیم نے ایک بار پھر ٹرین کے ذریعے تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان براستہ ایران مال بردار گاڑی (کنٹینر ٹرین) کا افتتاح 14 اگست 2009ءکو ہوا تھا یہ آپریشن دسمبر تک جاری رہا جو بعد میں بند کردیا گیا۔