چین میں سردی کی شدید لہر، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے

چین میں سردی کی شدید لہر، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے
چین میں سردی کی شدید لہر، ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے

  


بیجنگ(آئی این پی)حکومت شدید سردی سے لوگوں کو بچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام رہی ہے ۔ بیجنگ شہر کے 26بوائلر اور حرارت فراہم کرنے والے تینوں پلانٹس کام کر رہے ہیں تا کہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے ۔ بیجنگ میں 2700اہلکار 465گاڑیوں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ چین کے کئی علاقے آجکل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 47ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے جس سے کاروبارزندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔شدید سردی اور برفباری کے باعث بیجنگ شہر میں ٹریفک کم ہو گیا ہے ۔ جیانگ ژی صوبے کو 1992ء کے بعد اس بار شدید سردی کا سامنا ہے ۔ نان چنگ اور جوجیانگ کے شہروں میں ڈیڑھ لاکھ افراد سردی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ خراب ہونے والے گرڈ کی مرمت کے لئے تین ہزار ورکر کام کر رہے ہیں ۔ ژی جانگ صوبے میں درجہ حرارت گیارہ ڈگری بتایا جاتا ہے جہاں13 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔ حکومت نے متاثرین کے لئے کمبل، رضائیاں اور دیگر سامان پہنچا دیا ہے ۔سردی کی یہ لہر ابھی چند روز جاری رہے گی ۔

مزید : بین الاقوامی