امریکہ کو زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کا خیرمقدم کر کے بہتر مثال قائم کرنی چاہیے : بل گیٹس
ڈیووس(این این آئی)دنیا کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ چلانے والے بل گیٹس نے کہا ہے کہ امریکہ کو زیادہ سے زیادہ پناہ گزینوں کا خیرمقدم کر کے بہتر مثال قائم کرنی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ ان کا ملک اس قابل ہے کہ وہ جرمنی اور سویڈن جیسے ممالک کی پیروی کرے جو مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے کیمپوں میں ہیضے سے بچاؤ کی ویکسین پہنچانا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔