اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعظم سمیت سب وضاحت کر چکے، منصوبہ متنازع نہ بنایا جائے: سعد رفیق

اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعظم سمیت سب وضاحت کر چکے، منصوبہ متنازع نہ ...
اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیراعظم سمیت سب وضاحت کر چکے، منصوبہ متنازع نہ بنایا جائے: سعد رفیق

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کو فائدہ پہنچا کر دوسرے صوبوں میں احساس محروم پیدا نہیں کرنا چاہتے، راہداری منصوبے پر وزیراعظم سمیت سب وضاحت کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کو پاک چین اقتصادی راہداری سے فائدہ ضرور ہو گا تاہم یہ منصوبہ پورے پاکستان کیلئے ہیں اس لئے اسے کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع نہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں 13 ارب روپے سے زائد کے منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ پشاور لاہور ٹریک کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ڈبل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ والے کہتے ہیں کہ میٹروبس کیلئے ریلوے کی ہی اراضی چاہئے ۔ خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ گوادر میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں