توانائی کی قلت ترقی میں بڑی رکاوٹ، اقتصادی راہداری 15 سالہ منصوبہ ہے: احسن اقبال

توانائی کی قلت ترقی میں بڑی رکاوٹ، اقتصادی راہداری 15 سالہ منصوبہ ہے: احسن ...
توانائی کی قلت ترقی میں بڑی رکاوٹ، اقتصادی راہداری 15 سالہ منصوبہ ہے: احسن اقبال

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب بجلی نہیں ہے تو اکنامک زون کس طرح لگائے جا سکتے ہیں، توانائی نہ ہوئی اور سرمایہ کار چلا گیا تو وہ واپس نہیں آئے گا، اقتصادی راہداری 15 سالہ منصوبہ ہے جو 2030 میں مکمل ہو گا، غیر ملکی جریدے بھی پاکستان میں ہونے والی ترقی سے متعلق لکھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی صدر کے دورے کے موقع پر اربوں ڈالر کے ایم او یو سائن ہوئے تاہم اس پر جو انڈرسٹینڈنگ پیدا ہوئیں انہیں سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبہ 2,3سال کا نہیں بلکہ 15 سال کا منصوبہ ہے اور یہ 2030 میں مکمل ہو گا۔ منصوبے کے 4 مرحلے ہیں جس کا پہلا مرحلہ گوادر پورٹ کا ہے جو اس منصوبے کا گیٹ وے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی بحرن کا سامنا ہے اور ملکی معیشت کی بحالی میںبڑی رکاوٹ بھی توانائی کی قلت ہی ہے اس لئے اکنامک زون کیسے لگائے جا سکتے ہیں کیونکہ اگر توانائی نہ ہونے کے باعث سرمایہ کار چلا گیا تو پھر واپس نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے توانائی منصوبے کے حوالے سے مدد کا اعلان کیا ہے اور 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں سے 35 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر خرچ کئے جائیں گے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مقامی لوگوں کو روزگار دینے کیلئے تربیتی مراکز بنائے جائیں گے اور اس دوران ماہی گیروں کو بھی تربیت دی جائے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں