پرویز خٹک کی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو فوری افغانستان بھیجنے کی ہدایت

پرویز خٹک کی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو فوری افغانستان بھیجنے ...
پرویز خٹک کی غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو فوری افغانستان بھیجنے کی ہدایت

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر افغانستان بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت اور فوج کیساتھ مل کر فیصلہ لینا پڑے گا اور ہماری کوشش ے کہ افغانستان سے دو ٹوک بات کی جائے کیونکہ فیصلہ کن مرحلہ آ چکا ہے، ہم کب تک لاشیں اٹھاتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے سرحدیں محفوظ نہیں ہیں اور جب سرحدیں محفوظ ہوں گی تو شہر بھی محفوظ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور بغیر کاغذات کسی افغان باشندے کو نہ چھوڑنے اور انہیںفوری طور پر افغانسن بھیجنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں