پاکستان کے بارے دنیا میں اچھی رائے قائم ہو چکی ہے:وزیر اعظم نواز شریف ،سرن کا دورہ کرنے کیلئے جنیوا روانگی
ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے بارے میں دنیا میں اچھی رائے قائم ہو چکی ہے ۔ سماءنیوز کے مطابق جنیوا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ دنیا کے ممالک پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قومی ترقی میں خواتین کو برابر کا شراکت دار دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ لون سکیم میں50فیصد کوٹہ خواتین کے لئے مختص ہے ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا عالمی اقتصادی کانفرنس کے دوران بہت سے سربراہان مملکت سے ملاقات ہوئی جبکہ دنیا کے بزنس لیڈرز سے ملاقات کابھی موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کو اولین ترجیح دیتے ہیں عالمی اقتصادی فورم کے سربراہ نے پاکستان کی پالیسیوں کی تعریف کی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف جنیوا میں جوہری توانائی کی یورپی تنظیم سرن کا دورہ کریں گے۔