بھارت وائٹ واش سے بچ گیا، آسٹریلیا کو پانچویں ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست

بھارت وائٹ واش سے بچ گیا، آسٹریلیا کو پانچویں ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست
بھارت وائٹ واش سے بچ گیا، آسٹریلیا کو پانچویں ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست

  


سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پانچویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے بچ گیا ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلین ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز 1-4  سے اپنے نام کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو آسٹریلیا کو ابتدائی اوورز میں ہی پہلے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب ایرون فنچ 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیوڈ وارنر نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے جبکہ مچل مارش نے 2 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ سٹیو سمتھ نے 28، جارج بیلی نے 6، شان مارش نے 7، جیمز فالکنر نے 1 اور ہیسٹنگز نے 2 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ایشانت شرما اور جسپریت بومرانے 2 جبکہ امیش یادوو اور رشی دھون ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارتی ٹیم روہت شرما کے 99 اور منیش پانڈے کے 102 رنز کی بدولت مقررہ ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے بچ گئی۔ شیکھر دھون نے 78، ویرات کوہلی نے 8 اور کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 34 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیسٹنگز نے تین جبکہ شان مارش نے 1 وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل