سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹیکسٹ میسجز 'خدا کا تحفہ' ہیں: پوپ فرانسس

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹیکسٹ میسجز 'خدا کا تحفہ' ہیں: پوپ فرانسس
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹیکسٹ میسجز 'خدا کا تحفہ' ہیں: پوپ فرانسس

  

ویٹی کن سٹی(آن لائن) مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور ٹیکسٹ میسجز 'خدا کا تحفہ' ہیں، اگر انھیں سمجھداری سے استعمال کیا جائے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی یومِ مواصلات کے موقع پر رومن کیتھولک چرچ کو اپنے ایک پیغام میں پوپ فرانسس نے کہا، 'ای میل، ٹیکسٹ میسجز، سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اور چیٹس بھی انسانی مواصلات کی مکمل صورت ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 'ٹیکنالوجی اس بات کا تعین نہیں کرتی کہ آیا معلومات درست ہیں یا نہیں، بلکہ اس کا انحصار ٹیکنالوجی کو سمجھداری سے استعمال کرنے کی صلاحیت پر ہوتا ہے۔گذشتہ برس 79 سالہ پوپ فرانسس نے ایک چھوٹی سی لڑکی کو بتایا تھا کہ وہ اس بات کا اعتراف کرنے میں شرمندگی محسوس کر رہے ہیں کہ انھیں کمپیوٹر استعمال کرنا نہیں آتا اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے وہ بالکل نابلد ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیملی ڈنر کے دوران اسمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دینی چاہیے جبکہ بچوں کے کمروں میں کمپیوٹرز بھی موجود نہیں ہونے چاہئیں۔تاہم اپنے حالیہ بیان میں پوپ فرانسس جدید ٹیکنالوجی کے حق میں نظر آئے اور انھوں نے کہا کہ "انٹرنیٹ کو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کی مدد سے رشتوں کی مضبوطی اور معاشرے کی اچھائیوں کو پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔پوپ کا کہنا تھا، 'جدید ٹیکنالوجی خدا کا ایک تحفہ ہے جس میں ایک عظیم ذمہ داری بھی شامل ہے'.

مزید : بین الاقوامی