میلبورن سٹارز یا سڈنی تھنڈرز ؟بگ بیش کے فاتح کافیصلہ کل ہو گا

میلبورن سٹارز یا سڈنی تھنڈرز ؟بگ بیش کے فاتح کافیصلہ کل ہو گا
میلبورن سٹارز یا سڈنی تھنڈرز ؟بگ بیش کے فاتح کافیصلہ کل ہو گا

  

میلبورن(ویب ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کا فائنل کل میلبورن کرکٹ گراونڈ پر میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں نے لیگ میں اپنے کھیل سے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔اس فائنل کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیاہے۔ میلبورن سٹارز کی ٹیم میں کیون پیٹرسن، لیوک رائٹ ڈیوڈ ہسی اور میکسویل جیسے کھلاڑی ہیں تو سڈنی تھنڈرز میں شین واٹسن، مائیک ہسی، عثمان خواجہ, اے ڈی رسل اور جیک کیلس جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر بیس منٹ پر کھیلا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس میچ میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد آئے گی۔ اس سے پہلے بھی بگ بیش ہی کے ایک میچ میں میلبورن میں 88ہزار سے زائد تماشائی آئے تھے۔

مزید : کھیل