عامر خان کی فلم میں کام کرنے پر رضا مندی ،سنی لیون خوشی سے نہال

عامر خان کی فلم میں کام کرنے پر رضا مندی ،سنی لیون خوشی سے نہال
عامر خان کی فلم میں کام کرنے پر رضا مندی ،سنی لیون خوشی سے نہال

  


 ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بالی ووڈ میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے عامر خان کی جانب سے ان کے ساتھ کام کرنے پر رضا مندی کے بعد ان کی خوشی کی کوئی انتہا نہیں ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  بولڈ اداکارہ سنی لیون کا کہنا ہے کہ  مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی جانب سے ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرنے پر  وہ خوشی سے نہال ہیںجسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتیں۔عامر خان کی  حمایت سے ان حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اداکارہ سنی لیون مسٹر پرفیکشنسٹ کی سب سے بڑی مداح ہیں اور متعدد بار ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں جب کہ گزشتہ دنوں سنی لیون سے انٹرویو میں توہین آمیز رویے کے بعد عامر خان نے ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔

مزید : تفریح