’آﺅ میراریپ کردو‘ خاتون کے فیس بک سٹیٹس نے کھلبلی مچادی اور پھر۔۔۔

’آﺅ میراریپ کردو‘ خاتون کے فیس بک سٹیٹس نے کھلبلی مچادی اور پھر۔۔۔
’آﺅ میراریپ کردو‘ خاتون کے فیس بک سٹیٹس نے کھلبلی مچادی اور پھر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ہیکنگ ایک عام پایا جانے والا جرم بن چکا ہے۔ مختلف قسم کے ہیکر سیاسی مفادات ، جرائم، دہشتگردی یا مالی نقصان پہنچانے کے لئے ہیکنگ کرتے ہیں لیکن امریکا میں ایک انتہائی گھٹیا قسم کے ہیکر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو فیس بک پر خواتین کے اکائنٹس میں گھس کر فحش اور شرمناک سٹیٹس پوسٹ کرتا تھا۔
ریاست ماساچوسٹس کی پولیس کا کہنا ہے کہ 45 سالہ تھامس شیہان فیس بک استعمال کرنے والی خواتین کے اکاﺅنٹس میں داخل ہو کر ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اجنبی مردوں کو بھیجتا تھا، اور ”آﺅ مجھے اغواءکر لو“ اور ”آﺅ میرا ریپ کرو“ جیسے سٹیٹس بھی پوسٹ کرتا تھا۔ بدبخت ہیکر ایسا تاثر دیتا تھا گویا کہ خواتین خود ہی اپنے اکاﺅنٹ سے ایسے شرمناک پیغامات بھیج رہی ہیں۔

مزید جانئے: ’22 گھنٹوں میں 110 مَردوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا‘
اس نے متعدد خواتین کے اکاﺅنٹ میں گھس کر ان کی تصاویر اجنبی انٹرنیٹ صارفین کوبھیجیں ، اور سینکڑوں مردوں کو ان خواتین کے اکاﺅنٹس سے شرمناک پیغامات ارسال کئے۔
خوش قسمتی سے ان میں سے کسی بھی خاتون کے ساتھ کوئی سنگین واقعہ پیش آنے سے پہلے ہی شیطان صفت ہیکر کا سراغ لگالیا گیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ اس کے جرائم کے متعلق درجن بھر خواتین سے مزید شواہد بھی اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -