کرپٹ مافیا کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،سودی نظام کاخاتمہ کرنا ہو گا:سراج الحق

کرپٹ مافیا کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،سودی نظام کاخاتمہ کرنا ہو ...
کرپٹ مافیا کے ہوتے ہوئے پاکستان ترقی نہیں کر سکتا،سودی نظام کاخاتمہ کرنا ہو گا:سراج الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک میں نظریہ پاکستان کے تحت نئی تحاریک شروع کرنے کی ضرورت ہے ۔کرپٹ مافیا کے خاتمے تک ترقی ممکن نہیں ۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے لیکن پاکستان میں پٹرول مہنگا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے غریب اپنے گردے بیچنے پر مجبور ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک سے سودی نظام کاخاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک معاشی ترقی ممکن نہیں ۔

مزید : لاہور