غم میں ڈوبے پاکستانی خاندان کی جھولی شارجہ پولیس نے خوشیوں سے بھردی لیکن پھر انتہائی سخت وارننگ بھی دے دی

غم میں ڈوبے پاکستانی خاندان کی جھولی شارجہ پولیس نے خوشیوں سے بھردی لیکن پھر ...
غم میں ڈوبے پاکستانی خاندان کی جھولی شارجہ پولیس نے خوشیوں سے بھردی لیکن پھر انتہائی سخت وارننگ بھی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شارجہ میں پولیس نے ایک مہینے میں دوسری بار گم ہونے والے بچے کے کو ایک دفعہ پھر والدین کے پاس پہنچا دیا، لیکن اس بار والدین کو انتہائی سخت وارننگ بھی دے دی۔ گلف نیوز کی رپورٹ شارجہ میں الغفایا کے علاقے میں ایک کیفے ٹیریا کے باہر ایک بچہ اکیلا کھڑا رو رہا تھا، شہریوں کی اطلاع پر پولیس نے اس بچے کو ریسکیو کیا۔تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ بچہ اسی ماہ 12جنوری کو ایک بار پہلے بھی والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے گم ہو چکا ہے۔اس وقت پولیس نے سوشل میڈیا پر بچے کی تصاویر شیئر کیں اور شہریوں سے اس کے والدین کی تلاش میں مدد کی اپیل کی تھی۔

مزید جانئے: ’ایک سے زیادہ بیوی والے مسلمانوں کو نوکری نہیں ملے گی‘
اس بار پولیس نے اس کیفے ٹیریا کے مالک و دیگر شہریوں کی مدد سے گھر گھر جا کر اس بچے کے والدین کو تلاش کیا، اور ان سے ایک ضمانتی دستاویز پر دستخط کروائے اور وعدہ لیا کہ وہ آئندہ اپنے بچے کا خیال رکھیں گے، تاکہ آئندہ ایسا واقعہ نہ ہو سکے۔ ایک پولیس آفیسر نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”والدہ اپنے بچے کو پاکر رونے لگی اور اس نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ اس کا خیال رکھے گی۔ ان کے وعدہ کرنے پر ہم نے ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -