ڈاکٹر مجاہد کامران کا بطور نگران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تقرر ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا

ڈاکٹر مجاہد کامران کا بطور نگران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تقرر ہائی کورٹ ...
ڈاکٹر مجاہد کامران کا بطور نگران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی تقرر ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ میں ایک متفرق درخواست کے ذریعے ڈاکٹر مجاہد کامران کو پنجاب یونیورسٹی کا نگران وائس چانسلر مقرر کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا ہے ۔یہ متفرق درخواست پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللہ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے تقرر کا معاملہ ہائی کورٹ میں زیرالتواءہے ،ڈاکٹر مجاہد کامران کے عہدہ کی معیاد 22جنوری کو ختم ہوچکی ہے ،عدالت میں معاملہ ہونے کے باوجود انہیں نگران وائس چانسلر مقرر کردیا گیا ہے جو کہ آئینی اور قانونی تقاضوں کے منافی ہے ،ان کے نگران وائس چانسلر کے طور پر تقرر کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے ۔

مزید : لاہور