اورنج لائن ٹرین منصوبہ لوگوں کو بے گھر کر رہا ہے، اقوم متحدہ نے بھی روکنے کا کہہ دیا : عمران خان

اورنج لائن ٹرین منصوبہ لوگوں کو بے گھر کر رہا ہے، اقوم متحدہ نے بھی روکنے کا ...
اورنج لائن ٹرین منصوبہ لوگوں کو بے گھر کر رہا ہے، اقوم متحدہ نے بھی روکنے کا کہہ دیا : عمران خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ لوگوں کو بے گھر کر رہا ہے۔اس کی وجہ سے ثقافتی ورثہ بھی خطرے میں ہے۔دنیا نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پنجاب اور پاکستان کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگا۔ اس کی وجہ سے لاہور کے شہری فضائی آکودگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی اس منصوبے کو روکنے کا کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ27کلومیٹر 13ارب 27کلومیٹر طویل راولپنڈی تا پشاور میٹرو پر 46ارب خرچ ہوئے ۔خیبر پی کے حکومت نے ریلوے سے صوبے میں بس سکیم کیلئے اراضی مانگی تھی لیکن اس نے انکار کر دیا۔

مزید : قومی