ہزاروں درختوں کی فروخت کے الزام میں برطرف محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بحالی کی درخواستیں خارج

ہزاروں درختوں کی فروخت کے الزام میں برطرف محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بحالی ...
ہزاروں درختوں کی فروخت کے الزام میں برطرف محکمہ جنگلات کے ملازمین کی بحالی کی درخواستیں خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار ) پنجاب سروس ٹربیونل نے ہزاروں درخت فروخت کرکے قومی خزانے کوکروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں نوکری سے برطرف محکمہ جنگلات کے 7ملازمین کی بحالی کی درخواستیں خارج کردیں۔ پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن کے روبرو محکمہ جنگلات کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزارشفیق الرحمن اوردیگرملزمان نے لاہوراوردوسرے اضلاع میں غیرقانونی طورپردرخت بیچ کرکروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاجس پرمحکمہ نے انہیں نوکری سے برطرف کردیا۔ درخواست گزاروں کے وکلا نے ٹربیونل کوآگاہ کیاکہ محکمہ جنگلات کے افسران نےثبوت اور شواہدکے بغیرانہیں برطرف کیا لہذا عدالت انہیں نوکری پر بحال کرنے کا حکم دے۔ٹربیونل نے وکلا کے دلائل سننے بعد ساتوں ملازمین کی بحالی کی اپیلوں کو خارج کردیا۔

مزید :

لاہور -