پنجاب انشورنس ٹربیونل نے 9سال پرانے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا ،انشورنس کمپنی کے خلاف 15لاکھ کی ڈگری جاری
لاہور(نامہ نگار ) پنجاب انشورنس ٹربیونل کے جج چودھری منیر احمد نے 9 سالہ پرانے زیرسماعت انشورنس کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ای ایف یو انشورنس کمپنی سول لائن کے خلاف 15لاکھ روپے کی ڈگری جاری کردی۔ پنجاب انشورنس ٹربیونل کے جج چودھری منیراحمد کی عدالت میں 2007ءمیں وزیرآباد کے فوت ہونے والے پالیسی ہولڈرشیخ محمد عارف کے ورثا کی طرف سے ای ایف یو انشورنس کمپنی کے خلاف پالیسی کی رقم دلوانے کے لئے کیس دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ شیخ محمد عارف نے اپنی لائف انشورنس کرائی جو بعد میں بیماررہنے کے بعد انتقال کرگے ان کے انتقال کے بعد انشورنس کمپنی سے پالیسی کی رقم مانگی گئی جس نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ عدالت میں کیس آنے پر یہ کیس قانونی پیچیدگی کی وجہ سے التوا میں چلتا رہا بالاخر نو سال بعد ٹربیونل نے وکلا کی بحث کے بعد ای ایف یو کے خلاف ڈگری جاری کردی اور حکم دیا کہ درخواست گزار کو فوری انشورنس کی رقم ادا کی جائے بادیگر صورت ان کو جرمانہ بھی ساتھ ادا کرنا ہوگا۔